گلگت بلتستان کے حالیہ المناک حادثے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہیں، سید احمد رضوی

جامعہ روحانیت بلتستان کے صدر سید احمد رضوی نے گلگت بلتستان کے حالیہ المناک حادثے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے تعزیتی بیان میں علماء ربانی حجج اسلام شیخ مہدی حسنی ، شیخ محمد قاسم رجائی اور دیگر جان بحق افراد کی وفات پر دکھ درد کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین کی خدمت میں تعزیت و تسلیت پیش کیا۔

 روحانیت نیوز () جامعہ روحانیت بلتستان کے صدر حجت الاسلام والمسلمین سید احمد رضوی نے یوم عاشور کے موقع پر اپنے پیغام میں کہاکہ امام حسین (ع) نے اپنے باوفا ساتھیوں  کے ہمراہ کربلا میں قیام کرکے اقوام عالم کو یہ درس دیا ہے کہ کبھی بھی کسی بھی قسم کے ظلم و  ذلت کو قبول نہ کریں۔ محرم الحرام میں خطباء حضرات کو چاہئے کہ جہاں تک ممکن  ہو وہ معاشرے میں عاشورا کی  ان عظیم اقدار کو فروغ دیں اور ان کی ترویج کریں۔

انھوں نے کہا کہ اسلام کے دشمنوں نے آج کشمیر، برما، فلسطین، یمن سمیت پوری دنیا میں ظلم و بربریت سے معرکہ کربلا پربا کر رکھا ہے، اس لئے حق وسچ کا ساتھ اور ظلم کیخلاف ڈٹ جانا ہی پیغام شہادت حسین (ع) ہے، حق و باطل کا معرکہ ازل سے ابد تک جاری رہے گا۔حسینیت انسانیت کا پیغام ہے، انسانیت اور ہدایت حاصل کرنے کے لئے ہمیں انہی مقدس ہستیوں کے در پر آنا ہوگا اور ان مقدس ہستیوں کے در سے وابستہ  رہنے سے ہی ہمارے لیے دنیا میں کامیابی اور آخرت میں نجات  حاصل ہوگی۔

جامعہ روحانیت بلتستان پاکستان کے صدر سید احمد رضوی نے مقبوضہ کشمیر کے سلسلے میں بھارتی حالیہ ناروا اقدامات پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ تنازع ہے، بھارتی یکطرفہ اقدام کے خطے پر منفی اثرات پڑینگے۔ بھارتی حکومت کو تمام غیرقانونی اقدامات واپس لیتے ہوئے مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنا چاہئے اور مقبوضہ کشمیر کے باسیوں کو ہر ممکن انصاف دلانا ہوگا۔ امریکہ اسرائیل اور بھارت کے گٹھ جوڑ سے ملک کے استحکام اور امن کو نقصان پہنچایا جا رہا ہے۔

قم ایران۔حسینیہ بلتستانیہ میں جامعہ روحانیت بلتستان کے زیر اہتمام برسی امام خمینی سے خطاب کرتے ہوئے حضرت آیت اللہ غلام عباس رئیسی نے کہا کہ امام خمینی کی کامیابی کا راز خداپرتوکل تھا۔ انہوں نے اپنے قول و فعل سے مسلمان ہونے کا ثبوت پیش کیا۔

This e-mail address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.  Etaa

طراحی و پشتیبانی توسط گروه نرم افزاری رسانه